ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بھیم آرمی کے بانی چندر شیکھر آزادسے ایس ڈی پی آئی کے وفد کی ملاقات

بھیم آرمی کے بانی چندر شیکھر آزادسے ایس ڈی پی آئی کے وفد کی ملاقات

Mon, 17 Sep 2018 19:11:29  SO Admin   S.O. News Service

لکھنو ۔ 17؍ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) اتر پردیش شاخہ کے  ایک وفد نے گزشتہ دنوں جیل سے رہا ہونے والے  بھیم آرمی سربراہ چندر شیکھر آزاد سے ملاقات کی۔وفد میں ایس ڈی پی آئی اتر پردیش شاخہ کے ریاستی صدر محمد کامل،ریاستی خازن قمر الدین مظاہری،ریاستی سکریٹری حسن چودھری،مظفر نگر ضلعی صدر رضاء الحق ،نائب صدر صیاد حسین،حسین احمد وغیرہ شامل تھے۔ چند ر شیکھر آزاد سے ملاقات کے بعد ریاستی صدر محمدکامل نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے بھیم آرمی سربراہ چندر شیکھر کے  قومی سلامتی قانون کے تحت گرفتار کئے جانے کے خلاف تھی اور پارٹی نے ان کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرے بھی کئے تھے۔محمد کامل نے بتا یا کے چندر شیکھر آزاد نے ایس ڈی پی آئی کی حمایت اور اظہار یکجہتی کا شکریہ ادا کیا۔


Share: